NationalPosted at: Apr 1 2023 2:19PM نائب صدر دھنکھڑ نے اتکل دوس کی نیک خواہشات پیش کیں
نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھرڑنے اتکل دوس پر اڈیشہ کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں، مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ اوڈیشہ، حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی طور پر مالا مال ہونے کے ساتھ، تنوع اور انفرادیت اور جامعیت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو اتکل دوس پر دلی نیک تمنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ اڈیشہ نے ترقی کے نئے سنگ میل طے کئے ہیں اور ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔