RegionalPosted at: May 16 2018 11:53PM بی جے پی ایم پی پھولےنے آئین کی حفاظت کے لئے پارلیمنٹ کاخصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا
بہرائچ، 16 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے بہرائچ حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ ساویتری بائی پھولے نے ملک میں دلتوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے اور آئین کی حفاظت کے لئے لوک سبھا میں کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ پھولے نے آج ’يواین آئی ‘ سے بات چیت میں کہا ’’ پارٹی کے کچھ لوگوں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آئین تبدیل کرنے کے لئے آئے ہیں، ایسے لوگ ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ باباصاحب کی طرف سے تخلیق کردہ آئین محفوظ نہیں ہے۔ لہذا ناانصافی کو روکنے اور آئین کے تحفظ کے لئے لوک سبھا کا خصوصی اجلاس بلایا جائے‘‘۔
انہوں نے ملک بھر میں آئین کے خالق ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی توڑے جانے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہوجن سماج کی آواز اٹھانے پر ہمیں باغی کہا جا رہا ہے اور یہ سب نہ بولنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ایم پی نے بھی بیرون ملک جمع کردہ کالا دھن واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔