image
Saturday, Nov 23 2019 | Time 00:27 Hrs(IST)
Regional

امریندر کی گوگل سے متنازعہ ایپ ہٹانے کی مانگ

چندی گڑھ، 8نومبر (یوا ین آئی) پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اعلی حکام کو گوگل سے متنازعہ ایپ کے معاملہ پر بلاتاخیر رابطہ کرنے اور مرکزی حکومت سے کمپنی کو فوری طورپر اس ایپ کو ہٹانے کی ہدایت دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دنکر گپتا کرتارپور کوریڈو کے کھولے جانے سے ٹھیک پہلے ’2020سکھ ریفرنڈم‘ ایپ کے لانچ ہونے سے پیدا ہوئے خطرے سے نپٹنے کیلئے سنٹرل سیکورٹی ایجنسیوں سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔

اس ایپ کو فوری طورپر ہٹائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ گوگل پلے کے ذریعہ مفت ڈاون لوڈ ہونیوالی اس ایپ کے پیچھے ارادہ واضح طورپر شری گرو نانک دیو جی کے 550ویں پرکاش اتسو کو منانے کے لئے چل رہے سماگموں میں خلل ڈالنا اور سکھوں کو دو حصوں میں بانٹنا خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنڈہ ہے۔
خاص خبریں
شیوسینا سر براہ ادھوٹھاکرے کے نام پروزیراعلی کے لیے  اتفاق: شرد پوار کا اعلان

شیوسینا سر براہ ادھوٹھاکرے کے نام پروزیراعلی کے لیے اتفاق: شرد پوار کا اعلان

ممبئی 22نومبر ( یواین آئی )وزیراعلی کے عہدہ کے لیے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اس کا اعلان آج این سی پی سربراہ شردپوار نے کیا ہے آج شام پوارنے تینوں پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو مطلع کیا شیوسینا کے 59 سالہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کی قیادت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ایک دو دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی: پرتھوی راج چوہان

ممبئی، 22 نومبر (یواین آئی) مہاراشٹر میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان نے جمعہ کے روز پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ شیو سینا کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور تمام باتیں ایک دو دنوں میں واضح ہو جائیں گی انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی سے کانگریس کے کچھ بڑے لیڈر آج ممبئی آ رہے ہیں جس کے بعد کانگریس اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈروں کی شیو سینا رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

...مزید دیکھیں
پیاز کے سلسلے میں امت شاہ نے میٹنگ کی

پیاز کے سلسلے میں امت شاہ نے میٹنگ کی

نئی دہلی‘ 22نومبر (یو این آئی)گذشتہ دو ماہ سے ملک میں جاری پیاز کے بحران کے مدنظر مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ کیپارلیمنٹ اینکسی میں آج شام ہوئی میٹنگ میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے مدنظر اس کی کمی کو دور کرنے کے لئے پیاز کے درآمد کے متعلق سنجیدہ غور و خوض کیا گیا  ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مرکز ی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر‘ مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل، فوڈ اور سول سپلائز کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان وغیرہ موجود تھے میٹنگ کے اختتام پر مسٹر شاہ یا کسی بھی وزیر نے صحافیوں کو اطلاع نہیں دی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کابینہ نے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
اراکین راجیہ سبھا کا وقار بنائے ملحوظ رکھیں: ونیکیا

اراکین راجیہ سبھا کا وقار بنائے ملحوظ رکھیں: ونیکیا

نئی دہلی،22نومبر(یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں ہنگامہ کرنے والے اراکین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ ایوان کا وقار بنائے رکھیں اورایوان کی نظامت میں تعاون کریں  مسٹر نائیڈو نےوقفہ صفر کے دوران کہا کہ چیئر سے کسی مسئلےپر فیصلہ ہوجانے کے بعد بھی کچھ اراکین ہنگامہ کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ دار نہیں: جاوڈیکر

نئی دہلی، 22نومبر (یوا ین آئی) ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو دو ٹک الفاظ میں کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لئے ہندستان ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے نپٹنے کے لئے خودسے پہل کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سینا ،کانگریس ،این سی پی کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی دفتر میں سناٹا

سینا ،کانگریس ،این سی پی کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی دفتر میں سناٹا

ممبئی :۲۲؍نومبر (یو این آئی )مہاراشٹر میں سینا ، کانگریس اور این سی پی کے برسراقتدار آنے کے آثار جوں جوں نمایاں ہو نے لگے عروس البلاد ممبئی میں واقع بی جے پی صدر دفتر میں سیاسی سرگرمیاں کم ہوتی دکھلائی پڑ رہی ہیں اور ایک طرح سے سناٹا سا چھا گیا ایک ماہ قبل نتائج ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی کے صدر دفتر میں نومنتخب اراکین اسمبلی سےلیکر دیگر لیڈران کی بھیڑ ہوا کرتی تھی خود بی جے پی کو یہ توقع تھی کہ جلد ہی مہاراشٹر میں سینا بی جے پی حکومت تشکیل دی جائے گی اس کیلئے ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا تھا اور دو بڑی ایل سی ڈی لائٹ کا انتظام کیا گیا تھا اور حکومت کے قیام کیلئے زور و شور سے تیاریاں بھی کی جا رہی تھیں لیکن جوں ہی بی جے پی سینا کا اتحاد ختم ہوتا دکھلائی پڑا آہستہ آہستہ بی جے پی صدر دفتر میں لیڈران کی حاضری بھی کم ہوتی دکھلائی پڑی 
خود بی جے پی کے اعلی لیڈران بھی صدر دفتر نہیں آ رہے ہیں اور نہ ہی وہ ممبئی میں قیام پذیر ہیں ۔

...مزید دیکھیں
جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ  ضروری

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) لوک سبھا میں ارکان نے جمعہ کو کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹنگ ضروری ہے اور اس میں رہنے والے تمام بالغ شہریوں کے لئے ووٹنگ لازمی کی جانی چاہئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جناردن سنگھ سیگريوال کی طرف سے پیش غیر سرکاری بل ’لازمی ووٹنگ بل، 2019‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے روی كشن نے کہا کہ اگر ملک کے شہریوں کو سہولت چاہئے تو ان کے لئے ووٹ دینا لازمی کیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں

مرکز نے مانگے 3667 کروڑ، دہلی نے کہا ’امید نہ کرے‘

22 Nov 2019 | 10:41 PM

نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعہ کو سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ایسٹرن اور ویسٹرن پیری فیرل ایکسپریس وے کے لئے زمین کے حصول کے اخراجات کے طور پر 3600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بقایا دہلی حکومت نے اب تک جمع نہیں کرایا ہے جبکہ کیجریوال حکومت نے کہا کہ اس سے اس رقم کی توقع نہ کی جائے۔

گلابی ٹیسٹ میں ایشانت کے پنجے سے بنگلہ دیش 106 رن پر ڈھیر

22 Nov 2019 | 11:05 PM

کولکتہ، 22 نومبر (یو این آئی) ایشانت شرما (22 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں تیز گیندبازوں کے مہلک کارکردگی سے ہندوستان نے ایڈن گارڈن میدان پر جمعہ سے شروع ہوئے تاریخی گلابی ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش کو لنچ کے بعد 30.3 اوور میں محض 106 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

image