image
Friday, Mar 29 2024 | Time 17:14 Hrs(IST)
Regional

ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے کا اطلاق

ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے کا اطلاق

لکھنؤ:14فروری(یواین آئی)بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں گیس کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بچوں کی اموات کے معاملے میں سرخیوں میں آئے ڈاکٹر کفیل پر اترپردیش حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گذشتہ 12 دسمبر کو مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے پاداش میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ(این ایس اے)لگا دیا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک اجتماع میں اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مذہبی جذبات کو برانگیختہ کرنے کے پاداش میں ڈاکٹر کفیل کو 29 جنوری کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ علی گڑھ سی جے ایم عدالت سے انہیں پیر کو ضمانت مل گئی تھی لیکن ضمانت ملنے کے چار دنوں بعد بھی ڈاکٹر کفیل مسلسل متھرا جیل میں قید رہے۔
اطلاعات کے مطابق آج ڈاکٹر کفیل کی رہائی ہونی تھی اور ان کے گھر والے بھی جیل پہنچ چکے تھے۔لیکن ان پر اچانک این ایس اے لگا دیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق جیل انتظامیہ نے ابھی تک انہیں جیل سے رہا نہ کرنے کا کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔جبکہ کورٹ نےانہیں رہا کرنے کے ضمن میں جیل انتظامیہ کو خصوصی ریمائنڈر بھی بھیجا ہے۔
ڈاکٹر کفیل کے بھائی عدیل خان نے بتایا کہ’’ہمیں آج صبح پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے اور اب وہ جلد ہی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔یہ ناقابل قبول ہے۔انہیں منظم انداز حکومت کے اشارے پر ٹارگیٹ کیا جارہا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر کفیل کی رہائی میں تأخیر پر ان کے اہل خانہ کی جانب سے علی گڑھ میں سی جے ایم عدالت کے سامنے معاملے کو پیش کرنے پر عدالت نے ضلع انتظامیہ کے پاس 13 فروری کو خصوصی پیغامبر بھیجا تھا۔لیکن اس کے بعد اب ان پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر کفیل کو جیل میں ہی اس ضمن میں دستاویز دئیے گئے ہیں۔حالانکہ کنبے کو ابھی یہ کاغذات نہیں ملے ہیں۔
ڈاکٹر کفیل کو علی گڑھ کے سی جے ایم عدالت نے 60 ہزار روپئے کے مچلکے اور دوبارہ اس طرح کی غلطی نہ کرنے کی شرط پر پیر کو ضمانت دے دیا تھا۔مسٹر خان پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ میں مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے تحت ڈاکٹر کفیل شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف 12 دسمبر کوتقریبا 600 طلبہ کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبہ کے اندر ہندو،مسلم،پارسی،سکھ اور عیسائیوں کے تحت نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
ڈاکٹر کفیل کو 30 جنوری کو ممبئی ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سنٹرل ممبئی کے ممبئی باغ میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے تھے ممبئی سے گرفتار کرنے کے بعد ڈاکٹر کفیل کو علی گڑھ لایا گیا جہاں سے انہیں فورا متھرا جیل بھیج دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایسا احتیاط کے پیش نظر کیا گیا تھا۔علی گڑھ جیل میں ڈاکٹر کفیل کی موجودگی سے شہر میں نقض امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا تھا۔
ڈاکٹر کفیل یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج سے 2017 میں بچوں کے اموات کا سانحہ پیش آنے کے بعد سے لگاتار معزول چل رہے ہیں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی: راہل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کو تباہ و برباد کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے اور اگر یہ لوگ اپنا کام کرتے تو ایسا نہ ہوتا مسٹر گاندھی نے کہا "کسی دن اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت بدلتی ہے، تو یقینی طور پر جمہوریت کو ختم کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ' اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ کسی کو دوبارہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا انکم ٹیکس نوٹس ملا

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے کانگریس پارٹی کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس سال 2017-18 سے 2020-21 کے لیے ہے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

سوامی اسمرنانندی کی ابدی سفر پر روانگی میرا ذاتی خسارہ:وزیر اعظم نریندر مودی

29 Mar 2024 | 5:13 PM

نئی دہلی، 29مارچ (یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کے شاندار تہوار کی ہلچل کے درمیان ایک ایسی خبر آئی جس نے دل و دماغ میں چند لمحات کے لیے ایک جمود سا پیدا کردیا۔ ہندوستان کے روحانی پیشوا شریمت سوامی اسمرنانندجی مہاراج کا سمادھی لینا میرے لئے ذاتی نقصان جیسا ہے۔ چند برس قبل سوامی آتمستھانند جی کا مہا پریان اور اب سوامی اسمرنانند کی ابدی سفر پر روانگی نے کتنے ہی لوگوں کو سوگوار کر دیا تھا۔ مجھے بھی کروڑوں بھکتوں، سنتوں اور رام کرشن مٹھ اور مشن کے پیروکاروں جیسا ہی صدمہ پہنچاہے ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جاری ایک مضمون میں کیا۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image