نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔
...مزید دیکھیں اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔
...مزید دیکھیں امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔
...مزید دیکھیں پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بہار کے چار پارلیمانی حلقوں گیا ( محفوظ)، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔
...مزید دیکھیں