الموڑا/نینی تال، 04 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے الموڑہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کل ملاکر 36 لوگوں کی موت ہو گئی وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے پیر کی شام رام نگر جائیں گے موصولہ اطلاع کے مطابق گڑھوال موٹر اونرس یونین کی بس آج صبح پوڑی گڑھوا کے نینی ڈانڈا سے رام نگر آ رہی تھی اسی دوران مرچولا کے نزدیک کوپی کے نزدیک سراد بینڈ کے قریب یہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری بتایا جا رہا ہے کہ بس بھری ہوئی تھی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اعداد و شمار کو غلط ثابت کرنے کے ماہر ہیں، ملک کی معیشت ہر سطح پر گر گئی ہے، اس ناکامی کے لیے وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ’’مسٹر نریندر مودی جی، جعلی بیانیے حقیقی فلاح و بہبود کا متبادل نہیں ہو سکتے آپ نے عام شہریوں کا پیسہ لوٹ کر جو معاشی انتشار پیدا کیا ہے اس نے تہوار کی خوشیوں کو کم کر دیا ہے، مہنگائی میں اضافہ کے ذریعے عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کاری کم ہوئی ہے اور معیشت کے حوصلے پست کر دیئے ہیں جو کہ عدم استحکام سے دوچار ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) تقریبا 29 سال پہلے اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بےانت سنگھ اور 16 دیگر کے قتل میں سزائے موت پانے والے کالعدم ببر خالصہ کے رکن 57 سالہ راجوانہ کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دینے سے آج انکار کر دیا جسٹس بی آر گوئی، پرشانت کمار مشرا اور کے وی وشوناتھن کی بنچ نے تقریباً تین دہائیوں سے جیل میں بند راجوانہ کو راحت دینے سے انکار کر دیا اور پنجاب حکومت کو اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دیا۔
...مزید دیکھیں سری نگر،4 نومبر (یو این آئی)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا ہائی ٹرن آؤٹ جمہوری عمل میں لوگوں کے پائیدار اعتماد کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا: ’تاہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لوگوں کی خواہشیں مضبوط ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ مستحق کنبوں کو دوسو یونٹ مفت بجلی فراہم کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ڈی پی کی طرف سے دفعہ370 کی بحالی کے متعلق پیش کردہ قرار داد کی کوئی اہمیت نہیں ہےاور یہ "صرف کیمروں‘ کے لئے کیا جانے والا عمل ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کو پیر کے روز جموں وکشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کانگریس نے کماؤن ڈویژن کے مارچولا میں پیش آئے بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
...مزید دیکھیں