image
Tuesday, Mar 26 2019 | Time 03:30 Hrs(IST)
Science Technology

حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر پابندی کے اشارے دیئے

نئی دہلی، 20فروری (یو این آئی) حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابند ی عائد کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔
قانو ن اور انصاف کے وزیر روی شنکرپرساد نے بدھ کو ایک نجی ٹیلی ویزن چینل سے کہاکہ دہشت گردی اور کرکٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا۔
مسٹر پرساد نے کہاکہ غور توکرنا پڑے گا۔ یہ پپیاں ، جھپیاں اور کرکٹ کے چھکے کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات میں شہدا کی لاشیں آنا کتنے دن چلے گا۔
وہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی مانگ سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
وزیر قانون نے کہا کہ حالانکہ اس بارے میں کرکٹ انتظامیہ کو آخری فیصلہ کرنا ہے اور اسکے لئے بین الاقوامی عمل موجود ہے۔
کرکٹ کے شعبہ میں بھی پاکستان کے بائیکاٹ کی مانگ اس معنی میں کافی اہم ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی طرف سے عالمی کپ ٹورنامنٹ اگلے کچھ مہینوں میں منعقد ہونا ہے۔
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) پر خودکش حملے کے واقعہ کے بعد ہندستان نے گزشتہ 15فروری کو پاکستان سے انتہائی ترجیحی ملک (ایم ایف این) کا درجہ واپس لے لیا تھا ساتھ ہی پاکستان سے ہندستان بھیجے جانے والے سامان پر 200فیصد سے امپورٹ ڈیوٹی بھی لگا دی تھی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1610
خاص خبریں
جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں،25 مارچ (یو این آئی) جموں کے اکھنور میں کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کو خالی کرنے کے لئے اپنی کچی فصل کاٹ دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

نئی دہلی،25مارچ (یواین آئی)کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کو بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی اور پانچ کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 72ہزار روپے کی مدد یقینی بنائے گی۔

...مزید دیکھیں
جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

ممبئی‘25 مارچ (یو این آئی) جیٹ ایر ویز کے چےئرمین اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچار اس اےئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی د ے دیا ۔

...مزید دیکھیں
جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

تہران، 25 مارچ (اسپوٹنک) جنوبی ایران کے فارس صوبہ کے شیراز شہر میں اچانک آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سونیا  اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم  چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

سونیا اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر،24مارچ(یو این آئی)سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کٹنے سے سرخیوں میں آنے والی گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ پر گذشتہ 30 سال سے بی جے پی کا قبضہ ہے اور اس الیکشن میں ابھی اسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو  قدآوروں کے درمیان  مقابلہ

نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو قدآوروں کے درمیان مقابلہ

(رویندر دیوليال سے)
نینی تال، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاست کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےریاستی صدر اجے بھٹ کے انتخابی میدان میں اترنے سے اتراکھنڈ کی نینی تال-اودھم سنگھ نگر سیٹ سب سے خاص ہو گئی ہے اور یہاں کا انتخاب کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

گیل کی طوفانی اننگ سے پنجاب نے راجستھان کو ہرایا

25 Mar 2019 | 11:52 PM

جے پور، 25 مارچ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی 47گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ اور ڈیتھ اووروں میں شاندار گیندبازی کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کو آئی پی ایل 12 کے مقابلے میں پیر کو 14 رن سے ہرادیا۔

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

24 Feb 2019 | 11:29 PM

وشاکھاپٹنم، 24 فروری (یو این آئی) ياركرمین جسپريت بمراه نے 19 ویں اوور میں دو وکٹ لے کر ہندوستان کے لئے غیر متوقع جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن امیش یادو کے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلیا نے 14 رن حاصل کرکے ہندوستان کے ہاتھوں سے اتوار کے روز پہلے ٹوٹي- 20 میچ میں جیت چھین کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

image