image
Wednesday, Oct 28 2020 | Time 02:31 Hrs(IST)
  • کورونا کیسز 80 لاکھ، فعال کیسز کم ہو کر 6 18 لاکھ
Science Technology

ستپال کے شاگرد هتندر نے جیتا حکم سنگھ دنگل

نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی ) پدم بھوشن سے سرفراز مہابلی ستپال کے شاگرد هتندر نے پنجاب کے بھارت کیسری سوکھا کو یک طرفہ انداز میں 6-0 سے شکست دے کر 44 واں چودھری حکم سنگھ میموریل دنگل جیت لیا۔ مہابلی ستپال کے شاگرد هتندر، ستیندر ملک اور مونو نے دنگل کی تین سب سے بڑی كشتيا ں جیت کر شائقین و ناظرین کی داد حاصل کی ۔ چھترسال اکھاڑے کے هتندر نے سوکھا پہلوان کو پوائنٹس کی بنیاد پر 6-0 سے شکست دی۔ ایشیا چمپئن هتندر کو اس جیت سے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ سوکھا کو 50 ہزار روپے ملے۔
دنگل کی دوسری سب سے بڑی کشتی بھارت کیسری ستیندر ملک اور پنجاب کیسری شمشیر کے درمیان ہوئی جس میں ستیندر نے 4-0 سے بازی مار لی۔ ستیندر کو ایک لاکھ اور شمشیر کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔تیسری بڑی کشتی میں چھترسال اسٹیڈیم کے مونو نے پنجاب کے ستوندر کو چت کر ہزاروں ناظرین کی تالیاں لوٹ لیں ۔ مونو کو 50 ہزار روپے اور ستوندر کو 25 ہزار روپے ملے۔ دنگل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ہندستانی پہلوانوں نے حصہ لیا۔
گورو باليان اور پریتم کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی اور دونوں کے پوائنٹس برابر رہے۔ لیکن بڑے پوائنٹس لینے کی وجہ سے گورو فاتح بنے۔ دولت مشترکہ چمپئن شرون نے اپنے حریف پہلوان کو 10-0 سے شکست دی۔
یو این آئی ۔ این اے
خاص خبریں
ہندستان۔ امریکہ کے مابین اہم دفاعی معاہدہ بی ای سی اے پر دستخط

ہندستان۔ امریکہ کے مابین اہم دفاعی معاہدہ بی ای سی اے پر دستخط

نئی دہلی، 27اکتوبر (یو این آئی) مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم دفاعی معاہدہ بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کر گا۔

...مزید دیکھیں
بیکا معاہدہ اہم کامیابی: راج ناتھ سنگھ

بیکا معاہدہ اہم کامیابی: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے ساتھ بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن (بیکا) معاہدہ کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور مستحکم ہوگی دونوں ممالک اور وزرائے خارجہ کے درمیان منگل کو یہاں تیسرے ٹوپلس ٹو بات چیت کے دوران اس معاہدے پردستخط کئے گئے۔

...مزید دیکھیں
اَنلاک ہدایات میں مزید رعایت نہیں، کنٹین منٹ علاقوں میں تیس نومبر تک پابندی نافذ رہے گی

اَنلاک ہدایات میں مزید رعایت نہیں، کنٹین منٹ علاقوں میں تیس نومبر تک پابندی نافذ رہے گی

نئی دہلی 27 اکتوبر(یواین آئی)ملک میں کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر حکومت نےلاک ڈاون کے بعد مختلف سرگرمیوں کو کھولنے کے عمل کے تحت آج جاری نئی ہدایات میں کوئی نئی رعایت نہیں دی ہے اور کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون پہلے کی طرح جاری رہے گا وزارت داخلہ نے آج ایک حکم جاری کرکے کہا کہ ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے بارے میں 30 ستمبر کو جاری کیے گئے رہنماخطوط تیس نومبر تک جاری رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
ٹوپلس ٹو بات چیت ہندوستان۔امریکہ جامع عالمی شراکت داری  کا حقیقی آئینہ: جے شنکر

ٹوپلس ٹو بات چیت ہندوستان۔امریکہ جامع عالمی شراکت داری کا حقیقی آئینہ: جے شنکر

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی) وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے اہم بنیاد ٹو پلس ٹو بات چیت کی تیسری میٹنگ کو ہندوستان۔

...مزید دیکھیں
بہار میں تبدیلی کےلئے عظیم اتحاد کی جیت ضروری :سونیا

بہار میں تبدیلی کےلئے عظیم اتحاد کی جیت ضروری :سونیا

نئی دہلی،27 اکتوبر(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کو ضروری بتاتے ہوئے ریاست میں تبدیلی لانے کےلئے عوام سے عظیم اتحاد کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی ہے محترمہ گاندھی نے منگل کو بہار کے عوام کے نام یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہار حکومت اپنے مقصد سے بھٹک گئی ہے جس سے مزدور،کسان اور نوجوان مایوس ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوپی:مودی نے پٹری دوکانداروں سے کی بات

یوپی:مودی نے پٹری دوکانداروں سے کی بات

لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'پی ایم سوندھی اسکیم 'سے مستفید اترپردیش کے پٹری دوکانداروں سے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ورچولی بات چیت کی اور کہا کہ غریبوں کو قرض دلانے کے نام پر سابقہ حکومتوں میں بڑے بڑے گھپلے ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
ہاتھرس معاملہ: انصاف کی امید کو مضبوطی فراہم کرتا سپریم کورٹ کا فیصلہ:پرینکا

ہاتھرس معاملہ: انصاف کی امید کو مضبوطی فراہم کرتا سپریم کورٹ کا فیصلہ:پرینکا

لکھنؤ:27اکتوبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ عصمت دری وقتل کے معاملے کی الہ آباد ہائی کورٹ کی نگرانی میں جانچ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وادڑا نے کہا کہ 'ہاتھر س معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی امید کو مضبوط کرتا ہے کانگریس لیڈر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ہاتھر س معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی امید کو مضبو کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں

دہلی کی ہیٹرک شکست، حیدرآباد کی امیدیں قائم

27 Oct 2020 | 11:56 PM

دبئی، 27 اکتوبر (یو این آئی) سلامی بلے باز رَدِّھیمان ساہا (87) اور ڈیوڈ وارنر (66) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں اور کرشمائی لیگ اسپینر راشد خان (سات رن پر تین وکٹ) کی قاتلانہ گیندبازی سے سن رائیزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو آئی پی ایل مقابلے میں منگل کے روز 88 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر اپنی امیدوں کو قائم رکھا اور ساتھ ہی کپتان وارنر کو ان کی سالگرہ پر جیت کا تحفہ دے دیا۔

زمانے کو انجان نے اپنے رومانوی نغموں سے دیوانہ بنایا

زمانے کو انجان نے اپنے رومانوی نغموں سے دیوانہ بنایا

27 Oct 2020 | 4:16 PM

ممبئی 27 اکتوبر (یو این آئی) تقریبا تین دہائیوں سے اپنے نغموں سے ہندی فلم دنیا کو شرابور کرنے والے نغمہ نگار انجان کی رومانوی نظمیں آج بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی بہیں بنارس میں 28 اکتوبر 1930 کو پیدا ہوئے انجان کو بچپن سے ہی شعروشاعري میں گہری دلچسپی تھی اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ بنارس میں منعقد تمام مشاعر وں اور شعری نشستوں کے پروگرام میں حصہ لیا کرتے تھے۔اگرچہ مشاعروں کے پروگرام میں بھی وہ اردو کا استعمال کم ہی کیا کرتے تھے۔ایک طرف جہاں ہندی فلموں میں اردو کا استعمال ایک 'پیشن'كي طرح کیا جاتا تھا وہی انجان اپنے نغموںمیں ہندی پر زیادہ زوردیا کرتے تھے۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

بمل گورنگ کی حمایت اور مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں

27 Oct 2020 | 9:11 PM

کلکتہ ، 26 اکتوبر (یواین آئی)غیر منقسم گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ بمل گرونگ کےتین سال تک روپوش رہنے کے بعد کلکتہ میںکے سامنے آنے کے بعد دارجلنگ میںممکنہ واپسی کے پیش نظر بمل گورنگ کے حامیوں اور مخالفین دونوں نے دارجلنگ میں ریلیاں نکالیں ۔

image