image
Thursday, Oct 29 2020 | Time 14:26 Hrs(IST)
  • نڈا نے کیشو بھائی پٹیل کےانتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا
  • سامبرے نے عدالت میں خودسپردگی کی
  • کانسٹبل کے خلاف نرس سے عصمت دری کا معاملہ درج ،کانسٹبل معطل
  • گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال
  • ایس پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کو بھی حمایت:مایاوتی
  • اسرو7نومبر کو پی ایس ایل وی سی 49کے ذریعہ ای اوایس او ون سٹلائیٹ اور دیگر 9 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑے گا
  • ٹھانے میں ایم این ایس رہنما کی بے رحمی سے قتل کیا
  • مایاوتی نے 7باغی اراکین اسمبلی کو کیا معطل
  • بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت:پرینکا
  • حیدرآباد میں سیلاب،کالونیوں میں معمول کے حالات بحال کرنے جی ایچ ایم سی کے اقدامات
  • دہلی ، کیرالہ میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال معاملے
  • سکندرآباد سے پرائیویٹ ٹرینیں چلانے کے لئے دس کمپنیاں آگے آئی
Science Technology

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
شاجي نے کہا کہ دہلی کی فٹ بال کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس کے تمام متعلقین کے ساتھ کوشش جاری ہیں۔ شاجي نے کہا کہ جب انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا تھا تب ان کے سامنے کئی چیلنج تھے اور وہ سب کے تعاون سے ان چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی فٹ بال میں اب تک جو کچھ نہیں ہوا، وہ سب ہو رہا ہے اور آگے بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔ ڈی ایس اے کے آئین میں بھاری تبدیلی کے بعد اب ان کا مقصد دہلی کی فٹ بال کو سدھارنا ہے، جس میں انہیں ساتھی عہدیداروں، ارکان اور کلب حکام کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی فٹ کے ڈھیروں مسائل ہیں، جو سال در سال بڑے ہوتے چلے گئے، جن کی تشخیص راتوں رات نہیں ہو سکتی۔ فی الحال، دارالحکومت کے تاریخی نہرو اسٹیڈیم اور امبیڈکر اسٹیڈیم کے میدانی علاقوں پر کھیلو انڈیا دہلی فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی کہی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دلی کی فٹ بال میں پہلی بار گراس روٹ فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے گولڈن لیگ کی شروعات ہوئی ہے جس میں انڈر 7،9 اور 11 سال تک کے لڑکے لڑکیوں کی 240 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آئین میں تبدیلی، خواتین فٹ بال کو فروغ، گولڈن لیگ کا آغاز، کلب فٹ بال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ڈی ایس اے نے ٹھوس قدم اٹھائے ہیں۔ لیکن ایک گروپ کہتا ہے کہ کھیلنے کے لئے میدان نہیں ہیں اور تمام کلب بغیر میدان کے کھڑے ہیں، جو کہ بہت بڑا چیلنج ہے۔
یو این آئی ۔ این اے
خاص خبریں
کورونا کے روزانہ معاملوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

کورونا کے روزانہ معاملوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) کیرالہ ، مہاراشٹر اور دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے ، ملک میں مسلسل دوسرے دن ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ایک دن میں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 500 سے بھی تجاوز کرگئی ۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

دنیا میں کورونا کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی وجہ سے اب تک 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4.44 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔

...مزید دیکھیں
گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال

گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا انتقال

احمدآباد/ نئی دہلی(یواین آئی) گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
دارالحکومت کے لوگوں پر کورونا اور آلودگی کی دوہری مار

دارالحکومت کے لوگوں پر کورونا اور آلودگی کی دوہری مار

نئی دہلی،29 اکتوبر(یواین آئی) دارالحکومت کے لوگ حال میں دوہری مار جھیل رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اسرو7نومبر کو  پی ایس ایل وی سی 49کے ذریعہ ای اوایس او ون سٹلائیٹ اور دیگر 9 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑے گا

اسرو7نومبر کو پی ایس ایل وی سی 49کے ذریعہ ای اوایس او ون سٹلائیٹ اور دیگر 9 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑے گا

حیدرآباد29اکتوبر(یواین آئی)ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)7نومبر کو 15.02بجے اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 49کے ذریعہ ای اوایس او ون سٹلائیٹ اور دیگر 9 بیرونی سٹلائیٹس کو چھوڑے گی۔

...مزید دیکھیں
بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت:پرینکا

بنکروں کا استحصال بند کرے یوگی حکومت:پرینکا

لکھنؤ:29اکتوبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بنکروں کے مسائل کے سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور حکومت بنکروں کے مفاد کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پوار نے کی پیاز کی پالیسی کے سلسلے میں مرکز کی مذمت کی

پوار نے کی پیاز کی پالیسی کے سلسلے میں مرکز کی مذمت کی

ناسک،29 اکتوبر(یواین آئی) سابق مرکزی وزیر زراعت اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) صدر شرد پوار نے پیاز کے برآمدات اور درآمدات کی پالیسی کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی متضاد پالسی کی وجہ سے پیاز کا ذائقہ کڑوا ہوگیا ہے۔

...مزید دیکھیں

وراٹ کا چیلنج توڑ کر ممبئی پلے آف میں

28 Oct 2020 | 11:35 PM

ابوظہبی، 28 اکتوبر(یو این آئی) شاندار فارم میں چل رہے سوریہ کمار یادو کی نابعد 79 رن کی پاری کی بدولت ممبئی انڈینس، رائل چیلنجرس بنگلور کو بدھ کے روز یکطرفہ انداز میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل۔

ایس پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کو بھی حمایت:مایاوتی

29 Oct 2020 | 1:42 PM

لکھنؤ:29اکتوبر(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی سپریمومایاوتی نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی اور ان کے سربراہ اکھلیش یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی ایس پی امیدوار کو ہرانے کی ہر ممکن اقدام کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو بی جے پی کا بھی ساتھ دے گی۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image