image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:45 Hrs(IST)
Sports

انیرودھ یوتھ اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے والے واحد پہلوان

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دروناچاریہ مہا بلی ستپال کے شاگرد انیرودھ نے ازبیکستان کے تاشقند میں ہوئی ایشیائی کیڈٹ کشتی مقابلے میں 110 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر اس سال ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں ہونے والے یوتھ اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

انیرودھ یوتھ اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والے واحد فری اسٹائل پہلوان ہیں۔
مہا بلی ستپال کے چھتر سال اسٹیڈیم اکھاڑے میں کشتی کے داؤ پیج سیکھنے والے 16 سالہ انیرودھ نے تاشقند میں 110 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
image