image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 17:27 Hrs(IST)
Sports

معتوب فیفا چیف بلیٹر کی پوتن سے ملاقات

ماسکو، 21 جون (یو این آئی) بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے معطل صدر سیپ بلیٹر نے 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران میزبان روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔

کریملن میں جمعرات کی رات سابق فیفا سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات ہوئی۔
کریملن نے اس اجلاس کی تصدیق کی ہے لیکن دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔
image