image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 23:37 Hrs(IST)
Sports

گبراور ہٹ مین نے پاکستان کو دھوڈالا

دبئی ،23ستمبر(یواین آئی)گبراور ہٹ مین کے نام سے مشہور اوپنر شکھردھون (114)اور ہٹ مین کے نام سے مشہور کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ111 )کی شاندار سنچریوں اور انکے درمیان 210رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت ہندستان نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو اتوارکو سپر 4مقابلہ میں 9وکٹ سے روند کر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ تقریبا یقینی بنالی ہے ۔

ہندستانی گیندبازوں نے پاکستان کو سات وکٹ پر 237رن پر روک دیا اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شکھراور روہت نے 33اعشاریہ 3اوورمیں 210رن کی شراکت کرکے اس ہدف کو انتہائی معمولی ثابت کردیا ۔
ہندستان نے 39اعشاریہ 3اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 238رن بناکر پاکستان پر وکٹ کے لحاظ سے سب سے یکطرفہ جیت حاصل کی۔
image