image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:21 Hrs(IST)
Sports

پاکستان نے آسٹریلیلا کو دیا 538 کا چیلنجنگ ہدف

ابوظہبی، 18 اکتوبر (یواین آئی) بابر اعظم (99) اور کپتان سرفراز احمد (81) کی شاندار اننگز سے پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن جمعرات کو اپنی دوسری اننگز نو وکٹ پر 400 رن پر ڈکلیئر کرکے آسٹریلیا کے سامنے 538 رنز کا مشکل ہدف رکھ دیا۔

پہلا ٹیسٹ ڈرا کرانے والی آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک 12 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنا لئے ہیں۔
اسے ابھی 491 رن کی ضرورت ہے جبکہ میچ میں دو دن کا کھیل باقی هے۔
image