image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 17:59 Hrs(IST)
Sports

لٹن داس کی دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

ڈھاکہ ، 11 دسمبر (یو این آئی ) بنگلہ دیش کےے بلے باز لٹن داس ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران پیر کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بنگلہ دیشی اننگز کے دوسرے اوور میں لٹن داس تھامس کی گیند لگنے سے پیر کی انجری کا شکار ہو گئے اور تکلیف کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے پیر کا ا سکین کیا گیا۔
image