image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:49 Hrs(IST)
Sports

ریئل کشمیر نے شیلانگ لاجونگ کو 6-1 سے ہرایا

سرینگر، 11 دسمبر (یو این آئی ) رئیل کشمیر نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شیلانگ لاجونگ کو 12 ویں ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں منگل کو 6-1 سے ہرا دیا اور ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

ریئل کشمیر کی جانب سے اس کے گھانا کے فارورڈ ابیدنیدو کوفی نے 25 ویں اور 83 ویں، میسن رابرٹسن نے 37 ویں، نگین تمانگ نے 42 ویں، گنوهرے كرذو نے 50 ویں اور سرچندر سنگھ نے 74 ویں منٹ میں گول کئے۔
شیلانگ کا واحد گول سیموئیل لنگدوه نے 28 ویں منٹ میں کیا۔
image