image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:42 Hrs(IST)
Sports

امپھال میں سڑک کو ملا میری کوم کا نام

امپھال میں سڑک کو ملا میری کوم کا نام

امپھال، 11 دسمبر (یو این آئی ) منی پور حکومت نے منگل کو ملک کی اسٹار خاتون مکے باز ایم سی میری کوم کو ايبا عالمی خاتون مکےبازی چمپئن شپ -2018 میں طلائی تمغہ کی کامیابی کے لیے اعزاز کی شکل میں امپھال میں ان کے نام پر سڑک کا نام رکھنے کا اعلان کیا اور انہیں 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔

منی پور حکومت کی طرف سے یہاں كھمان لمپاك اسپورٹس كمپلیكس میں منعقد تقریب میں وزیر اعلی این بيرین سنگھ نے میری کوم کو 'متھویليما' کے خطاب سے نوازا۔
وزیر اعلی نے منی پوری ملکہ کی طرف سے پہنا جانے والا روایتی لباس بھی انہیں پہنایا جس میں سر کا تاج، بیلٹ اور شیٹ وغیرہ شامل تھا۔

image