نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی ) دو مرتبہ کے آئی پی ایل فاتح کپتان گوتم گمبھیر اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑی کو کوچ رکھ کر میدان میں اترنے والی دہلی ڈئیر ڈیولس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے 11 ویں ایڈیشن میں ایک کے بعد ایک ہار کا سامنا کررہی ہے اور اب اسے اپنی قسمت تبدیل کرنے کے لئے صرف اپنے گھر کا سہارا رہ گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسے گیل کی شکل میں طوفان روکنا ہوگا۔