image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:07 Hrs(IST)
Sports

کلدیپ اپنی بہترین رینکنگ پر

دبئی، 11 فروری (یواین آئی) ہندوستان کے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو آئی سی سی ٹوئنٹی -20 درجہ بندی میں ایک مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹوئنٹی -20 میچ میں کلدیپ نے 26 رن پر دو وکٹ کی بدولت دوسرے مقام پر چھلانگ لگائی ہے۔
انہوں نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے دونوںسلامی بلے بازوں ٹم سیفرٹ اور کالن منرو کو پویلن بھیجا تھا۔
image