image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:54 Hrs(IST)
Sports

للت اور ہمت نے رن اسٹار کو پہنچایا کوارٹر فائنل میں

نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی ) للت یادو (20 رن پر دو وکٹ اور 62 رن) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی اور دہلی رنجی کھلاڑی ہمت سنگھ (ناٹ آؤٹ 50) کی نصف سنچری سے رن اسٹار کلب نے گوسوامی گنیش دت کلب کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ساتویں صاحبزادہ زوراور سنگھ اور فتح سنگھ ٹوئنٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے كوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

خالصہ کالج کے میدان پر کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں گوسوامی گنیش دت کلب کی ٹیم 19.5 اوور میں 120 رن پر سمٹ گئی۔
کرن چودھری نے 31 اور اجے دہیا نے 28 رنز بنائے۔
image