image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:13 Hrs(IST)
Sports

پجارا نے ٹوئنٹی -20 میں لگائی کیریئر کی پہلی سنچری

اندور، 21 فروری (یو این آئی) ٹیسٹ بلے باز کا لیبل پا چکے چتیشور پجارا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے بڑا دھماکہ کرتے ہوئے جمعرات کو ریلوے کے خلاف کھیلے گئے سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنے ٹوئنٹی -20 کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی ۔

پجارا نے سوراشٹر کے لئے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 61 گیند میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 100 رنز بنائے۔
اپنی پہلی سنچری بنانے والے پجارا سوراشٹر کے ایسے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے کھیل کے چھوٹے فارمیٹ میں سنچری بنائی ہے۔
image