image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:29 Hrs(IST)
Sports

اعصام الحق کلے کورٹ ٹینس چمپئن

لاہور ,15 اپریل ( یو این آئی ) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے امریکہ میں کلے کورٹ ٹینس چمپئن شپ جیت لی ہے ۔

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکہ میں کلے کورٹ چمپئن شپ جیت کر اپنے کیرئیر کا سترہواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

ہیوسٹن میں کلے کورٹ چمپئن شپ میں اعصام الحق کے پارٹنر میکسیکو کے سینتاگو گونزالیز تھے،دونوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔
image