image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:59 Hrs(IST)
Sports

نورتجے، سیکنڈ اور متھو سوامی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں

جوہانسبرگ، 13 اگست (یو این آئی ) جنوبی افریقہ نے ستمبر سے شروع ہونے والے ہندستان کے دورے کے لئے اپنی ٹیسٹ ٹیم میں فاسٹ بولر اینرچ نورتجے، وکٹ کیپر بلے باز روڈی سیکنڈ اور اسپنر سینورن متھو سوامی کو شامل کیا ہے۔
15 رکنی ٹیم کی کپتانی فاف ڈو پلیسس کو دی گئی ہے جس سے قیادت میں تبدیلی کی تمام قیاس آرائی ختم ہو گئی ہیں ۔
تیمبا باوما کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
image