image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 19:54 Hrs(IST)
Sports

ڈی ڈی سی اے کا معاملہ رفیق عدالت کے پاس جاسکتا ہے

نئی دہلی، 09 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی 23 اکتوبر کو ہونے والی سالانہ عام اجلاس میں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے پر پیدا ہوا تنازعہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر رفیق عدالت کے پاس صلاح و مشورہ کے لئے جاسکتا ہے۔

دہلی اینڈڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سالانہ عام میٹنگ میں اپنے نمائندے کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھنے والی منتظمین کی کمیٹی (COA) ڈي ڈي سي اے کے معاملے میں رفیق عدالت کی صلاح لے سکتی ہے۔
image