image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 03:47 Hrs(IST)
Sports

ودربھ کے ہاتھوں راجستھان کی شکست

ترواننت پورم، 12 نومبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کے خلاف محض سات رن پر چھ وکٹ لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے تیزگیندباز دیپک چاهر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی -20 ٹورنامنٹ کے گروپ بی میچ میں منگل کو ایک اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت چار وکٹ لئے لیکن ان کی ٹیم راجستھان کو ودربھ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ودربھ کی اننگز میں ساتویں اوور کے بعد بارش کی وجہ سے رخنہ پڑا جس سے اووروں کی تعداد 13 کر دی گئی جس ودربھ نے نو وکٹ پر 99 رن بنائے۔
چاهر نے 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیا اور پھر چوتھی، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
image