image
Friday, Apr 26 2024 | Time 00:50 Hrs(IST)
Sports

نڈال، مدویدیف، پلسكووا اور ہالیپ تیسرے راؤنڈ میں

میلبورن، 23 جنوری (یو این آئی ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے لیے اپنے کیریئر میں دوسری بار جیتنے کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعرات کو آسان فتح کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
نڈال نے 76 ویں رینکنگ کے ارجنٹینا کے کھلاڑی فریڈریکو ڈیلبونس کو یک طرفہ انداز میں 6-3، 7-6، 6-1 سے ڈھائی گھنٹے میں ہرا دیا۔
نڈال کو صرف دوسرے سیٹ میں جدوجہد کرنا پڑی جو ٹائی بریکر تک كھنچا۔
image