image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:01 Hrs(IST)
Sports

وراٹ، سچن نے کی لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی ) کرکٹر سچن تندولکر اور ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور گھر میں رہنے کی بدھ کو اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
اس کے باوجود بہت سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
image