image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:45 Hrs(IST)
Sports

ہندستان کے خلاف گلابی گیند سے کھیلنے کےمتمنی ہیں اسٹارک

میلبورن، 26 مئی (یو این آئی) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے منگل کو کہا کہ وہ ہندستان کے خلاف ہونے والی اگلی سیریز میں گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔

سال 2018-19 کے آخری آسٹریلوی دورے پر جب ہندستان نے آسٹریلیا میں اپنی پہلی سیریز فتح حاصل کی تھی اس وقت کپتان وراٹ کوہلی نے دن رات ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز کو گلابی گیندوں سے کھیلنے کی کم تجربے کی وجہ سے ٹھکرا دیا تھا۔

ہندستان نے اگرچہ، اس کے بعد اپنا پہلا گلابی گیندوں سے ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈن میں گزشتہ سال کھیلا تھا۔
image