image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:04 Hrs(IST)
Sports

یوپی ٹی ٹی اے نے کیا کوویڈ فنڈ میں عطیہ

لکھنؤ ، 29 جون (یو این آئی) اتر پردیش ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن (یوپی ٹی ٹی اے) نے پیر کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کوویڈ فنڈ کو کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ہاتھ مضبوط کرنے کے ارادے سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی امداد فراہم کی۔

یوپی ٹی ٹی اے کے سکریٹری ارون کمار بنرجی اور نائب صدر سنجیو پاٹھک نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پانچ کالی داس مارگ پر امدادی رقم کے طور پر تین لاکھ 51 ہزار روپے کا چیک فراہم کیا۔

بنرجی نے کہا کہ یو پی ٹی ٹی اے کے علاوہ تمام ضلعی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشنز ، کھلاڑیوں اور امپائروں نے کوویڈ فنڈ میں رقم فراہم کرنے کے لئے یہ رقم اکٹھی کی ہے۔
image