image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:36 Hrs(IST)
Sports

رونالڈو کی گولڈن بوٹ کی امیدیں ماند

میڈرڈ ،یکم اگست (یو این آئی )کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو کیگلیری نے دو گول سے ہرا دیا جس کے بعد رونالڈو کی گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں ماند پڑنے لگی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گولڈن بوٹ کی کوششیں دم توڑنے لگی ہیں، رواں سیزن میں یوونٹس کی جانب سے 31 گول کرنے کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو کو گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی امیدیں کم ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو کیگلیری نے 2 ، صفر سے شکست دی اور رونالڈو کو گول کرنے کی مہلت تک نہ دی، میچ کے دوران رونالڈو نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی جسے کیگلری کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔
image