image
Saturday, Aug 8 2020 | Time 23:51 Hrs(IST)
  • کورونا معاملات 21لاکھ سے زیادہ، پونے پندرہ لاکھ سے زیادہ صحت یاب
  • بیروت دھماکے کیخلاف پر تشدد مظاہرہ، ایک پولس افسر ہلاک، 100 سے زائد مظاہرین زخمی
  • سنجے دت اسپتال میں داخل
  • کوزی کوڈ ہوائی اڈہ سے جڑے مسائل کو حل کرلیا گیا تھا: پوری
  • انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرایا
  • مودی چینی درانداز ی پر سچ بول کر ستیہ گرہ کی شروعات کریں: راہل
  • مودی حکومت ’سوچھ بھارت‘ کے تئیں پرعزم: شاہ
  • مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کورونا سے متاثر
  • مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل
  • کرناٹک میں کورونا وائرس کے 7,178نئے معاملے، 5006صحت یاب
  • نریندرمودی کی قیادت میں ملک میں مثبت تبدیلی ہورہی ہے:شیوراج
  • پاکستانی رینجرس نے درانداز کی لاش لینے سے انکار کیا
  • نتیش نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا،کہا سیلاب کے تعلق سے پوری تیاری رکھیں
Sports

آئی پی ایل میں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد ہوسکتی ہے20

ممبئی ، یکم اگست (یو این آئی)کورونا وائرس کے بعد 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں ہر ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد محدود ہوسکتی ہے اور اتوار کو گورننگ کونسل کے اجلاس میں اس بار کے آئی پی ایل کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے جانے ہیں۔

آئی پی ایل کا انعقاد رواں سال 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب لاگو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے بعد اس ونڈو میں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
image