image
Friday, Apr 26 2024 | Time 03:32 Hrs(IST)
Sports

ڈیرین اسٹیونس نے کینٹ کے ساتھ کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی

لندن، 24 جون (یو این آئی) سینیئر اور تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیرین اسٹیونس نے انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب کینٹ کے ساتھ کنٹریکٹ کو ایک سال تک بڑھا دیا ہے۔
45 برس کے ڈیرین اس سمر سیشن میں شاندار فارم میں رہے ہیں۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انہوں نے 47 کی اوسط سے 423 رن بنائے ہیں، جن میں دو سنچری شامل ہیں۔
image