image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:34 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان نے جاپان کو 3-5 سے شکست دی

ٹوکیو، 30 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کو پول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعہ کو 3-5 سے شکست دی اورپول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔

ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔
ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
image