image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:28 Hrs(IST)
Sports

ٹی نٹراجن کی جگہ عمران ملک سن رائزرس حیدرآباد میں شامل

شارجہ ، 24 ستمبر (یو این آئی) کورونا سے متاثر پائے گئے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن کی جگہ پر جموں و کشمیر کے دائیں ہاتھ کے تیزگیندباز عمران ملک سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں آئی پی ایل کی ایک میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگولیشن 6.1 (سی) کے تحت فرنچائزی کو مختصروقت کے لئے متبادل کھلاڑی کو سائن کرنے کی اجازت ہے جب تک کہ ٹیم کے اصل کھلاڑی کوٹیم کے بائیو بلبل میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت نہیں مل جاتی۔
ملک اس وقت تک سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ رہیں گے جب تک نٹراجن صحت یاب نہ ہو جائیں اور انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت مل جائے۔
image