image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:30 Hrs(IST)
Sports

سہانا اورپایس نے ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کے تمغہ جیتا

کولکاتہ، 8 دسمبر (یو این آئی) نوجوان ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی سہانا سینی اور پایس جین نے بدھ کو یہاں اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے ہارنے کے بعد آئی ٹی ٹی ایف ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پایس کوجہاں چین کے پینگ ژیانگ، وہیں سہانا کو ٹاپ سیڈ مصر کی ہانا گوڈا سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
فورتھ سیڈ پایس نے اس سے پہلے منگل کو ایران کے نوید شمس کو 11-9، 11-8، 11-8، 8-11، 11-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن وہ آج سیمی فائنل میں اپنی فارم برقرارنہیں رکھ پائے اورچین کے پینگ ژیانگ سے 1-4 (4-11, 12-10, 4-11, 2-11, 1-11) سے ہار گئے۔
image