image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:11 Hrs(IST)
Sports

زخمی جڈیجہ اور اکشرپٹیل جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر، روہت ون ڈے کپتان

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) آل راؤنڈر رویندر جڈیجا اور اکشر پٹیل زخمی ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے آئندہ جنوبی افریقہ دورے کے لئے بدھ کے روز ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ۔

جڈیجہ دائیں ہاتھ میں سوجن کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے اور اسی چوٹ نے انہیں جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر کر دیا ہے۔
image