image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 16:49 Hrs(IST)
Sports

سپر لیگ مقابلے موہن بگان کی روایتی حریف بنگلور ایف سی سے ٹکر

فاتوردا، 14 جنوری (یو این آئی)اے ٹی کے موہن بگان لسٹ کی ٹاپ تین ٹیموں کے درمیان مقام بنانے کی امید کے ساتھ ہفتہ کو ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2021-22 کے لیگ مقابلے میں روایتی حریف بنگلور ایف سی کا سامنا کرے گا۔

موہن بگان اس وقت 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے لیکن اس نے اب تک صرف نو میچ کھیلے ہیں۔
کل یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جیت گرین اور مہرون بریگیڈ کو ٹاپ رینک والی کیرالہ بلاسٹرس کے قریب لے آئے گی، جن کے 11 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں۔
image