image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:13 Hrs(IST)
Sports

سونی پر ’’ڈبلیو ڈبلیوای سپراسٹارس ود رانا دگوباتی‘‘

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور فینڈم کا جشن منانے کے لیے، سونی اسپورٹس نیٹ ورکس نے اپنانیا کیمپین 'ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹارز ود رانا دگوباتی' لانچ کیا ہے، جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹارز کی ان کہی کہانیوں اور بہادری کو پیش کیا گیا ہے۔
سونی اسپورٹس نیٹ ورکس کے ذریعہ تیار کردہ اور تصور کردہ، اس مہم میں ساؤتھ کے سپراسٹار اورجانے مانے ڈبلیو ڈبلیو فین رانا دگوباتی کے ذریعہ انگریزی، تمل اور تیلگو میں سنائی گئی دس ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹاروں کی حیرت انگیز کہانیاں دکھائی جائیں گی۔

’’ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹارس ود رانا دگوباتی‘‘ کیمپین میں دس ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈس اور سپراسٹارس کی غیرمعمولی اور کم مشہورکہانیاں ہوں گی۔
image