image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 07:55 Hrs(IST)
Sports

روہت نے بین الاقوامی کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر پیغام مشترک کیا

روہت   نے بین الاقوامی کیریئر کے 15 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر  پیغام مشترک کیا

لیسٹر، 23 جون (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 15 سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سوشل میڈیا پر پیغام مشترک کرتے ہوئے کہا کہ "وہ اس سفر کو ساری زندگی یاد رکھیں گے" روہت، جو انگلینڈ میں دوبارہ شیڈول ہونے والی پانچویں ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں، نے خط میں لکھا، "آج میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 15 سال مکمل کر رہا ہوں۔
یہ ایک شاندار سفر رہا ہے، میں اسے ساری زندگی یاد رکھوں گا۔

انہوں نے کہا، "میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں، اور خاص طور پر ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے وہ کھلاڑی بننے میں مدد کی جو میں آج ہوں۔

image