SportsPosted at: Aug 5 2022 10:36PM شرتھ-سریجا سیمی فائنل میں داخل، ساتھیان-منیکا باہربرمنگھم، 5 اگست (یو این آئی) اچینتا شرتھ کمل اور سریجا اکولا کی مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس جوڑی نے جمعہ کے روز انگلینڈ کے ٹنٹن ہو اور لیام پچفورڈ کو 3-2 سے شکست دے کر دولت مشترکہ کھیل 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔شرتھ- سریجا کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں 2014 اور 2018 گیمز کی سلور میڈلسٹ جوڑی کو 11-7، 8-11، 11-8، 11-13، 11-9 سے شکست دی۔پچفورڈ -ہو کی جوڑی نے گزشتہ دو کامن ویلتھ گیمز سے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کی، لیکن شرتھ کے فورہینڈ اور سریجا کے سلائس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔