SportsPosted at: Aug 5 2022 10:57PM بجرنگ پونیا نے مردوں کے 65 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتابرمنگھم، 5 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے چوٹی کے پہلوان بجرنگ پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روزکناڈا کے لیکلن میکنیل کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے مردوں کے 65 کلوگرام کے زمرے میں یک طرفہ فائنل مقابلے میں میک نیل کو 9-2 سے شکست دی۔ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے میچ کے آغاز سے ہی میکنیل پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جب کہ میکنیل ان کے سامنے بے اثر نظر آئے۔