SportsPosted at: Feb 2 2023 8:57PM آسٹریلیا غیرجانبدار پچوں پر جیتے گا: ہیلیکوئنز لینڈ، 02 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایان ہیلی کا ماننا ہے کہ اگر 9 فروری سے شروع ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں 'غیرجانبدار' پچوں کا استعمال کیا گیا تو آسٹریلیا کو ہندوستان پر برتری حاصل ہوگی۔ہیلی نے سین کیو ریڈیو کے ساتھ بات چیت میں گرووا کو بتایاکہ "میرے خیال میں اگر وہ غیرجانبدار پچیں بنائیں، جہاں پر بلے بازی کرنا آسان ہو اور بعد میں میچ میں گیند گھوم جائے… تو ہم (آسٹریلیا) جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ “مجھے صرف پہلے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی فکر ہے۔