SportsPosted at: Mar 19 2023 8:33PM واکنگ: وکاس، پرمجیت نے اولمپکس 2024 میں جگہ بنائینومی (جاپان)، 19 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے 20 کلو میٹر ریس واکر وکاس سنگھ اور پرمجیت سنگھ بشت نے اتوار کو یہاں ایشیائی چمپئن شپ میں تمغے جیت کر 2024 پیرس اولمپکس اور 2023 کی عالمی چمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔وکاس (1 گھنٹہ 20 منٹ 5 سیکنڈ) اور پرمجیت (1 گھنٹہ 20 منٹ 8 سیکنڈ) مردوں کی اوپن 20 کلومیٹر ریس واک میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ چین کے کیان ہائیفینگ (1 گھنٹہ 20 منٹ 8 سیکنڈ) 19 منٹ، نو سیکنڈ) پہلے مقام پر رہے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جگہ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت کی حد 1 گھنٹہ 20 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔