SportsPosted at: Mar 19 2023 8:37PM ایمٹی انڈین نیشنل کی دلچسپ جیتنئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) امیٹی انڈین نیشنل ایف سی نےاتوار کو فٹبال دہلی اے ڈویژن لیگ کے دلچسپ مقابلے میں گڈ ول ایف سی کو 3-1 سے شکست دی۔امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں فاتح ٹیم کے گول انکت، ونے اور پون نے کیے جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول جشنو کوہلی نے کیا۔نیشنل نے کھیل کے پانچویں منٹ میں انکیت کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، لیکن کوہلی نے 32ویں منٹ میں اسکور برابر کر دیا۔