SportsPosted at: Mar 19 2023 9:05PM امید ہے کہ میں فارم جاری رکھ سکوں گا: اسٹارکوشاکھاپٹنم، 19 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے اتوار کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پانچ وکٹ لینے کے بعد کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسے جاری رکھ سکیں گے۔اسٹارک نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد کہا “میری فارم گزشتہ چند ہفتوں سے اچھی ہے۔ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، امید ہے کہ میں اس کارکردگی کو جاری رکھ سکوں گا۔