image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 05:45 Hrs(IST)
Sports

ابھیشیک پورل نے دہلی کیپٹلس میں زخمی رشبھ کی جگہ لی

ممبئی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کیپٹلس نے زخمی رشبھ پنت کی جگہ ابھیشیک پوریل کو شامل کیا ہے جبکہ سندیپ واریئر جسپریت بمراہ کی جگہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز پورل نے تین لسٹ اے کے علاوہ 16 فرسٹ کلاس میچوں اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بنگال کی نمائندگی کی ہے۔
بھارت کے لیے صرف ایک میچ کھیلنے والے سندیپ واریئر کو کامیابی نہیں ملی، حالانکہ گھریلو سطح پر وہ اب تک 68 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 62 وکٹیں لے چکے ہیں۔
image