image
Sunday, Jan 24 2021 | Time 20:24 Hrs(IST)
  • مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شملہ کا دورہ منسوخ
  • حیدر آبا کے خلاف جمشید پور کا جیت کا سلسلہ جاری
  • افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک
  • جن نائک کرپوری ٹھاکر کے افکارو خیالات کو زمین پر اتارنے کے لیے ہم پرعزم ہیں :نتیش
  • ۔۔۔۔
  • گولڈن جوبلی کی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل ، امت شاہ اور جے پی نڈا خطاب کریں گے
  • اکھیلیش کا عارف علی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • بی جے پی نے ریاست کے یوم تاسیس کو بھی اپنی تشہیری ایوینٹ بنادیا: اکھیلیش
  • پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوام کے ساتھ غداری: پرومود تیواری
  • یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی، پولیس متفق
  • ہماچل پردیش میں ہینگ کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
  • پریاگ راج مڈبھیڑ میں آر ایس ایس کاریہ واہ پر حملہ کرنے والے دو گرفتار
  • اوریا میں مشتبہ حالات میں دونوجوانوں کی موت
Entertainment » Celebrity Brithday

سچترا سین نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی

سچترا سین نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی

چھ اپریل یوم ولادت کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی،5اپریل(یواین آئی)ہندوستانی سنیما میں سچترا سین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بنگلہ فلموں میں قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی خاص شناخت قائم کی۔

سچتراسین کا اصل نام روما داس گپتا تھا اور ان کی پیدائش 06اپریل 1931کو پونا ( بنگلہ دیش )میں ہوئی تھی۔
ان کے والد کرونوم داس گپتا ایک ہیڈ ماسٹر تھے۔
سچتراسین نے ابتدائی تعلیم پونا سے حاصل کی تھی۔
1947میں ان کی شادی بنگال کے مشہور صنعت کار آدی ناتھ سین کے بیٹے دیبا ناتھ سین سے ہوئی۔
1952میں سچترا سین نے اداکارہ بننے کے لئے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بنگلہ فلم’’شیش کوتھا‘‘میں کام کیا۔
حالانکہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔

1952میں ریلیز بنگلہ فلم’’سارے چتر‘‘ بطور اداکارہ ان کی پہلی فلم تھی۔
اس فلم میں انہوں نے اتم کمار کے ساتھ پہلی بار کام کیا۔
نرمل ڈے کی ہدایت میں بنی یہ فلم مکمل طورپر مزاحیہ عنصر لئے ہوئے تھی۔
بہترین اداکاری اور اچھی مزاحیہ اسکرپٹ پر مبنی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس کے بعد اس جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

ان میں ہرانو سر اور سپتوپدی قابل ذکر فلمیں ہیں۔

1957میں اجے کا رکی ہدایت میں بنی فلم ہرانو سر 1942میں ریلیز انگریزی فلم رینڈم ہارویسٹ کی کہانی پر مبنی تھی۔

جاری ۔
یواین آئی۔
شا پ۔
0923

image