InternationalPosted at: Jan 13 2019 9:54AM سوڈان میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوئی
قاہرہ، 13 جنوری (اسپوتنک) سوڈان میں احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان ملک گیر سطح پر جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔ اسکائی نیوز ارب براڈ کاسٹر نے سنیچر کے روز یہ رپورٹ پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق ملک کے اٹارنی جنرل نے احتجاجیوں اور قانون وانتظام بنائے رکھنے کے لئے تعینات دستہ کے درمیان جھڑپوں کی جانچ کے چیف سے کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بیشتر اموات گودریف صوبہ میں ہوئی تھیں جہاں 9 افراد مارے گئے تھے۔ سوڈان میں دسمبر کے آخر میں بریڈ کی قیمت اور مالی بحران کے درمیان بدامنی پھیل گئی تھی۔ گودریف اور اٹبارا کے باشندے سب سے پہلے سڑکوں پر آئے ۔ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 25 دسمبر کو کہا کہ پانچ دنوں کے احتجاج کے دوران سوڈان سلامتی دستوں کے ذریعہ 37 مظاہرین کی گولی ماری گئی۔
اسپوتنک ۔ ایم جے۔