image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 07:40 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

سنیل شیٹی نے مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

سنیل شیٹی نے  مزاحیہ اور منفی کردار نبھاکر سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا

11 اگست سالگرہ کے موقع پر جاری ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی آج 56 برس کے ہوگئے۔
انہیں ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار بھی نبھا ئے اور سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
11 اگست 1961 کو کرناٹک کے منگلور میں پیدا ہوئے سنیل شیٹی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں آئی فلم ’’بلوان‘‘ کیا۔
اس فلم میں انہوں نے زبردست ایکشن مناظر دے کر ناظرین کو خوش کر دیا۔
1994 میں فلم ’’موہرہ‘‘ ان کے کیریئر کی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
موہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازوں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا ۔
ان کی ایکشن فلموں میں انت، سركشا، ٹكر، ركشك، سپوت وغیرہ شامل ہیں۔
سال 2000 میں فلم ’’ہیراپھیری‘‘ سنيل شیٹی کی اہم فلم میں شمار کی جاتی ہے. ہیں۔
پریہ درشنک ی ہدایت میں بنی اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ مل کر اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر دیا۔
فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے 2006 میں اس فلم کا سکوئیل ’’پھر ہیرا پھیری‘‘ بنای گئی۔
جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1318

image