image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 15:49 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔
سنی دیول، بابی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔
فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔
30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔
2 ریلیز ہورہی ہے۔
یملہ پگلا دیوانہ۔
3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

نونیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی یملہ پگلا دیوانہ پھر سے کی ریلیز ڈیٹ فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے۔
فلم میں کیرتی کھربندا اور کالج اگروال ہیں جبکہ سلمان خان بھی اس فلم میں نظر آنے والے ہیں
یو این آئی۔
این یو۔

image