image
Friday, Mar 29 2024 | Time 06:03 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

فلم انڈسٹری میں خاص مقام بنایا سنی دیول نے

فلم انڈسٹری میں خاص مقام بنایا سنی دیول نے

ممبئی،18اکتوبر(یواین آئی)سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری کی بدولت شائقین کے دلوں میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔

سنی دیول ،جن کی پیدائش 19اکتوبر 1956 کو ہوئی تھی۔
اداکاری کا ہنر انہیں وراثت میں ملا۔
ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے مکمل کی۔
اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔
سنی نے اپنے کیریئر کی شروعات اپنے والد کی بنائی فلم بے تاب سے کی۔
1983میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی زبردست فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

جاری۔
یواین آئی۔
شا پ۔
0853

image